قوم کی تباہی کا آغاز کہاں سے ہوتا ہے؟
"اللّٰہ فاسق و منافق حکمرانوں کوبےعقل، اندھی اور عاقبت نااندیش قوم پر مسلط کر دیتا ہے!"
(القرآن – مفہوم)
جب کوئی قوم ابلیس پرست حکمرانوں کے ہاتھوں پر بیعت کر لے،
جب وہ حق کی ہر دعوت کو ٹھکرا دے،
جب وہ شخصیت پرستی، لالچ اور تعصب کے زنجیروں میں جکڑی ہو،
اور اپنے ہی ووٹ سے نااہل، کرپٹ، جھوٹے اور دین فروشوں کو منتخب کرے...
تو پھر سمجھ لو کہ وہ قوم آئی سی یو سے جہنم کے گڑھے میں گرنے کی تیاری کر چکی ہوتی ہے!
اللّٰہ کا عذاب صرف زلزلوں، سیلابوں یا دشمنوں کی گولیوں کی صورت میں ہی نہیں بلکہ قوم کا ایمان، عدل، غیرت اور معیشت کھا جانے والے حکمران
اللّٰہ کا بدترین عذاب بن کر اس قوم پر مسلط کر دیے جاتے ہیں!
اب بھی وقت ہے…
اگر ہم واقعی عذاب الٰہی سے بچنا چاہتے ہیں تو:
سیاسی و مذہبی جماعتوں کی ٹکٹوں کی خرید و فروخت جیسے مکروہ دھندے کو مسترد کردیں
نیکی کا حکم دینے اور بدی سے روکنے والے ایماندار عوامی نمائندوں کی پہلے اہلیت معلوم کریں پھر ان کو چُنیں اور پھر انہیں منتخب کریں۔۔
پاکستان کے تیرہ کروڑ ووٹرز متحد ہو کر اپنے ووٹ سے انقلاب لائیں،
اور آئندہ عام انتخابات میں:
الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے ذریعے
ہر انتخابی حلقے سے براہِ راست، قابل، دیانتدار، باکردار اور محبِ وطن عوامی نمائندوں کو
عوامی انتخابی نظام کے تحت منتخب کریں۔
پاکستان کو دوبارہ اسلام کا عظیم الشان گہوارہ بنانے کا وقت آ چکا ہے!
ورنہ…
اللّٰہ کے عذاب کی جھلکیاں تو پہلے ہی ہر طرف نمایاں ہیں…
1. بے حیائی کا طوفان
2. عدل کا خون
3. غیرت کا زوال
4. معیشت کی بربادی
5. حکمرانوں کی رذالت
کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم ہمیشہ کی ندامت کا شکار ہو جائیں…
اور اپنی ہی کلہاڑی سے اپنے پاؤں کاٹتے کاٹتے
خود کو ہمیشہ کے عذاب کے حوالے کر بیٹھیں!
پاکستان ووٹرز فرنٹ
شفاف، غیر جانبدار اور سرکاری مداخلت سے پاک انتخابات کے لیے ایک بے لوث عوامی تحریک میں www.pvf.org.pk پر پاکستان کے تیرہ کروڑ سے زائد ووٹروں کی ہر طرح کے ذاتی مفادات سے بالاتر اور تفرقوں سے پاک شمولیت ہماری دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت بھی سنوار سکتی ہے۔۔
جاوید تنویر
پاکستان ووٹرز فرنٹ
اللّٰہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے کی بے لوث تحریک
پاکستان ووٹرز فرنٹ کے منشور لائحہ عمل اور قران اور حدیث کی روشنی میں تیار عوامی انتخابی پروگرام کے تفصیلی تعارف کے لئے لاہور پریس کلب میں مورخہ 07 جون 2018 کو ایک پریس کانفرنس منعقد ہوئی جس میں جاوید تنویر پاکستان ووٹرز فرنٹ نے صھافیوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ووٹرز اب تمام م قومی اسمبلی کے حلقوں میں ووٹروں کے منظم الیکٹورل کالج بنائے جائیں گے جو منتخب ہونے والے قومی اور صوبائی ارکان اسمبلیوں سے انفرادی ،اجتماعی اور قومی مثائل عوای امنگوں کے تحت حل کراسکیں گے۔ اور قومی امور میں براہ راست اپنی مشاورت دے سکیں گے۔
پاکستان ووٹرز فرنٹ پاکستان کے نو کروڑ سترلاکھ ووٹروں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ اپنے اپنے قومی اسمبلی کے خلقوں کی سطح پر اپنے علاقوں میں موجود ایماندار، پڑھے لکھے اور باصلاحیت افراد کےکاغذات نامزدگی برائے امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی متعلقہ دفتر الیکشن کمیشن میں ۱۱۔جون ۲۱۰۸ تک جمع کر ادیں ۔تا کہ کا غذاتِ نامزدگی کی منظوری حاصل کرنے والے امیدواروں کے متعلق معلومات اکٹھی کر کے ان میں سے بہرتین افراد کو چن کر عوامی انتخابی پروگرام کے تحت آئندہ انتخابات میں کامیاب کروایا جا سکے۔