اللہ کے محبوب نبی ﷺ کی آمد کا دن دراصل ہمارے لیے تجدیدِ عہد کا دن ہےکہ ہم ظلم، ناانصافی، جھوٹ، کرپشن اور شخصیت پرستی کی غلامی سے نکل کر صرف اور صرف اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت اختیار کریں۔
آج ہم اپنے اردگرد دیکھیں تو حقیقت یہ ہے کہ:
اکرام اللہ نیازی (عمران خان کے والد) کرپشن پر بر طرف ہوئے۔
عمران خان اور ان کی بہنوں نے جائیدادیں چھپائیں، شوکت خانم فنڈز پر سوالات اٹھے، اور حکومت میں کھربوں کی کرپشن سامنے آئی (بشریٰ بیگم، فرح گوگی، بزدار، شہزاد اکبر، ندیم بابر جیسے دونوں نے دونوں ہاتھوں سے اتنا لوٹا کہ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گیا۔ 190 ملین پاؤنڈ کا کیس توشہ خانہ عدت میں نکاح القادر ٹرسٹ جیسے ہی الزامات لگے)۔
یہی نہیں، نواز شریف، زرداری، فضل الرحمان، پرویز الٰہی، جنرل مشرف اور ان جیسے ہر حکمران نے قوم کے وسائل کو لوٹا۔
مذہبی لبادے میں چھپے نام نہاد پیشوا بھی اپنی تجوریاں بھرتے رہے اور عوام کو اندھی شخصیت پرستی میں لگا دیا۔
یہ سب اس لیے ہوا کہ قوم نے قرآن کے حکم کو بھلا کر شخصیت پرستی کی شرکیہ لعنت کو اپنایا۔ نتیجہ یہ نکلا کہ قبضہ مافیا، سمگلر، منشیات فروش اور لٹیروں نے "سیاسی رہنما" کا روپ دھار کر ہمارے ایمان، عزت اور رزق تک کو ہڑپ لیا۔
اصل راستہ
اب بھی وقت ہے کہ ہم قرآن و سنت کے نظام کی طرف لوٹیں، اور پاکستان کے 13 کروڑ ووٹروں کی متحدہ آواز بن کر پاکستان ووٹرز فرنٹ
گے عوامی انتخابی نظام کو رائج کریں۔ جہاں دولت، شہرت یا خاندان نہیں بلکہ ایمانداری، اہلیت اور صلاحیت معیار ہو۔
ورنہ ہم سب اسی دجالی نظام کے غلام رہیں گے، اور ان سیاسی لٹیروں کو اپنا خون پلاتے رہیں گے۔
پیغامِ عمل
آؤ! اس یومِ ولادت رسول ﷺ پر عہد کریں کہ:
کرپٹ سیاست دانوں، جرائم پیشہ عناصر اور مذہب کے نام پر دھوکہ دینے والوں کا بائیکاٹ کریں۔
پاکستان کے تیرہ کروڑ سے زائد ووٹرز اپنے پلیٹ فارم پر متحد ہو کر
متحد ہو کر پاکستان کو قرآن اور احادیث کی روشنی میں تیار کیے گئے عوامی انتخابی نظام کے ذریعے ہر انتخابی حلقے سے ایماندار اور باصلاحیت عوامی قیادت منتخب کروائی فراہم کریں۔
اپنے رب کی طرف لوٹ آئیں، اس سے پہلے کہ یہ لٹیرے ہمیں پوری طرح لوٹ کر ہماری دنیا اور آخرت برباد کر دیں۔
جاوید تنویر
پاکستان ووٹرز فرنٹ
لوٹ آؤ اپنے رب کی طرف، اس سے پہلے کہ لوٹا لیے جاؤ۔
پاکستان ووٹرز فرنٹ کے منشور لائحہ عمل اور قران اور حدیث کی روشنی میں تیار عوامی انتخابی پروگرام کے تفصیلی تعارف کے لئے لاہور پریس کلب میں مورخہ 07 جون 2018 کو ایک پریس کانفرنس منعقد ہوئی جس میں جاوید تنویر پاکستان ووٹرز فرنٹ نے صھافیوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ووٹرز اب تمام م قومی اسمبلی کے حلقوں میں ووٹروں کے منظم الیکٹورل کالج بنائے جائیں گے جو منتخب ہونے والے قومی اور صوبائی ارکان اسمبلیوں سے انفرادی ،اجتماعی اور قومی مثائل عوای امنگوں کے تحت حل کراسکیں گے۔ اور قومی امور میں براہ راست اپنی مشاورت دے سکیں گے۔
پاکستان ووٹرز فرنٹ پاکستان کے نو کروڑ سترلاکھ ووٹروں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ اپنے اپنے قومی اسمبلی کے خلقوں کی سطح پر اپنے علاقوں میں موجود ایماندار، پڑھے لکھے اور باصلاحیت افراد کےکاغذات نامزدگی برائے امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی متعلقہ دفتر الیکشن کمیشن میں ۱۱۔جون ۲۱۰۸ تک جمع کر ادیں ۔تا کہ کا غذاتِ نامزدگی کی منظوری حاصل کرنے والے امیدواروں کے متعلق معلومات اکٹھی کر کے ان میں سے بہرتین افراد کو چن کر عوامی انتخابی پروگرام کے تحت آئندہ انتخابات میں کامیاب کروایا جا سکے۔