عزیز از جان رائے دہندگان
اسلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکات
اللہ تعالیٰ کے بابرکت نام سے ابتدا کرتے ہیں وہ جو ہمارے دلوں کے حال جانتا ہے، جو ہماری چھوٹی بڑی غفلتوں اور منافقتوں کے باوجود اپنی رحمت کے سبب ہم پر مہربان رہتا ہے۔
وہی ہمیں سکراتِ موت سے پہلے توبہ کے مواقع اور سقراط مستقیم پر چلنے کی راہنمائی عطا فرماتا ہے تاکہ ہم رب کی لوٹا لیے جانے سے پہلے پہلے لوٹ آئیںاپنے رب کی رضا کی طرف۔
اسی لاشریک ربّ کی رضا کے لیے، حضورِ نبی اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ کو اپنانے کی کوشش میں ان کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان ووٹرز فرنٹ وطنِ عزیز کے تیرہ کروڑ پچاس لاکھ ووٹروں کو قرآنِ مجید کے اس حکم کی طرف بلاتا ہے:
“واعتصموا بحبل اللہ جمیعاً ولا تفرقوا”
“سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقوں میں نہ پڑو۔”
قرآن کے اسی حکم پر عملدرآمد کرانے کی خاطر پاکستان ووٹرز فرنٹ نے ایک ایسی انتخابی حکمتِ عملی تیار کی ہے جہاں نہ ووٹ بریانی کی پلیٹ پر بک سکتا ہے، نہ ووٹر کی رائے کو کی پامال کیا جا سکتا ہے۔
یہ نظام قرآن و سنت کی روشنی میں تیار کیا گیا ایک کثیر الجہتی و مقاصدِ عوامی انتخابی نظام ہے،جو اس ظالمانہ نوآبادیاتی ڈھانچے کا ایک عادلانہ اور اسلامی متبادل پیش کرتا ہے۔
یہی نظام پاکستان کو ایک عظیم الشان اسلامی، جدید اور فلاحی ریاست بنانے کی ضمانت فراہم کرتا ہے، ایک ایسا پاکستان جہاں:
ہر شہری کو بلا امتیاز کو اعلیٰ معیار کی دنیاوی اور روخانی تعلیم و تربیت حاصل ہو،
جدید علاج و معالجے کی سہولت مفت ملے،
اور شفاف عدل و انصاف بلا قیمت ہر دروازے تک پہنچے۔
جیسے کہ ہر نظام کو چلانے کے لیے اعلیٰ کردار، ایمان دار اور باصلاحیت افراد کی ضرورت ہوتی ہے۔۔
پاکستان میں ایسے افراد کی کمی نہیں۔
اسی لیے پاکستان ووٹرز فرنٹ نے Find, Select & Elect کے اصول پر مبنی یہ بے لوث جدوجہد شروع کی ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی ووٹر ہر مفاد سے بالاتر ہو کر اس تحریک کا حصہ بنیں۔
لہٰذا آپ سے گزارش ہے کہ
???? www.pvf.org.pk
پر کلک کریں، آن لائن ممبر بنیں،
اور اپنے انتخابی حلقوں کے اندر اور باہر زیادہ سے زیادہ افراد کو ممبر بنا کر اس مشن کو کامیاب بنائیں۔
یہی آپ کی دینی اور قومی ذمہ داری ہے۔
نوٹ:
پاکستان کی کامیابی اب آپ کے موبائل فون پر!
پاکستان ووٹرز فرنٹ کی تیار کردہ الیکٹراونک ووٹنگ مشین کے ذریعے آپ انتخابات سے پہلے ہی اپنی انگلی کی چند ایماندارانہ اور دانشمندانہ جنبشوں سے ایسے افراد کو منتخب کرانے کے لیے ECP کے مقرر کیے گئے اپنے انتخابی حلقوں کے ریٹرننگ آفیسران کے پاس ان کے کاغذات نامزدگی جمعہ کروا سکتی ہیں ہیں جو زبان خلق کے مطابق واقعی ایماندار، دیانتدار اور باصلاحیت ہوں..
تاکہ آپ اپنی اور اپنی آنے والی نسلوں کی دنیا و آخرت سنوار سکیں۔
جاوید تنویر
پاکستان ووٹرز فرنٹ
روحانی انقلاب لانے کی بے لوث جدوجہد
پاکستان ووٹرز فرنٹ کے منشور لائحہ عمل اور قران اور حدیث کی روشنی میں تیار عوامی انتخابی پروگرام کے تفصیلی تعارف کے لئے لاہور پریس کلب میں مورخہ 07 جون 2018 کو ایک پریس کانفرنس منعقد ہوئی جس میں جاوید تنویر پاکستان ووٹرز فرنٹ نے صھافیوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ووٹرز اب تمام م قومی اسمبلی کے حلقوں میں ووٹروں کے منظم الیکٹورل کالج بنائے جائیں گے جو منتخب ہونے والے قومی اور صوبائی ارکان اسمبلیوں سے انفرادی ،اجتماعی اور قومی مثائل عوای امنگوں کے تحت حل کراسکیں گے۔ اور قومی امور میں براہ راست اپنی مشاورت دے سکیں گے۔
پاکستان ووٹرز فرنٹ پاکستان کے نو کروڑ سترلاکھ ووٹروں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ اپنے اپنے قومی اسمبلی کے خلقوں کی سطح پر اپنے علاقوں میں موجود ایماندار، پڑھے لکھے اور باصلاحیت افراد کےکاغذات نامزدگی برائے امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی متعلقہ دفتر الیکشن کمیشن میں ۱۱۔جون ۲۱۰۸ تک جمع کر ادیں ۔تا کہ کا غذاتِ نامزدگی کی منظوری حاصل کرنے والے امیدواروں کے متعلق معلومات اکٹھی کر کے ان میں سے بہرتین افراد کو چن کر عوامی انتخابی پروگرام کے تحت آئندہ انتخابات میں کامیاب کروایا جا سکے۔